ممبئی اور مضافات میں کل دوپہر سے ہورہی بارش نے سنیچر کو شدت کا رخ اختیار کرلیا ہے۔ جب محکمہ موسمیات نے اتوار تک موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی اور مضافات میں موسلادھار بارش - دیہی علاقوں میں دو دنوں سے موسلادھار بارش
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی، تھانے اور مضافات کے ممبرا بھیونڈی کلیان میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیرِ آب، شہر کی سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
ممبئی اور مضافات میں موسلادھار بارش
لگاتار ہورہی بارش کا پانی شاہراہوں پر جمع ہونے کے سبب ممبئی تھانے کلیان ،ممبرا کی سڑکیں زیرِ آب ہوگئی ہے۔ ممبئی ناسک شاہراہ سمیت اہم شاہراہ پر ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔
شہر اور بیرونی شہر جانے والے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھیونڈی شہر اور مضافات کے دیہی علاقوں میں دو دنوں سے موسلادھار بارش ہورہی ہے جبکہ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب ہوگئے ہیں۔