اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی اور مضافات میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافات میں گزشتہ دو روز سے مسلسل ہو رہی تیز بارش سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ممبئی میں بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

By

Published : Sep 4, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:02 AM IST

ملک کی صنعتی دارالحکومت ممبئی کی بارش پوری دنیا میں مشہور ہے اور ملک کے الگ الگ حصوں سے لوگ ممبئی کی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں لیکن عروس البلاد میں گزشتہ دو روز سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے۔

ممبئی میں بارش سے معمولات زندگی درہم برہم، ویڈیو

ممبئی کے مضافاتی علاقے تھانے، کلیان، بھیونڈی، نوی ممبئی، ممبرا اور پالگھر میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی بنا پر انتظامیہ نے ہائی الرٹ اور اسکول و کالجز میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مسلسل ہو رہی بارش سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے جبکہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین سروس بند کر دی گئی ہے۔

تھانے، کرلا اور کلیان میں ریلوے ٹریک پر پانی بھر جانے کے سبب لوکل ٹرین اور ایکسپریس ٹرین سروس بھی زبردست متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین روز تک مزید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں بھی بارش کی وجہ سے ندیوں میں تغیانی آگئی ہے جبکہ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب ہوگئے ہیں جس سے یومیہ اجرت کرکے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

بھیونڈی میں 150 ملی میٹر، تھانے 155 ایم ایم اور کلیان ڈومبیولی میں 80 ایم ایم جبکہ ممبئی کے کچھ علاقوں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details