مانسون کی آمد کہیں راحت کی وجہ بن رہی تو کہیں زحمت، گزشتہ روز ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنہ میں واقع ویر گاؤں کا ایک پل مسلسل تیز بارش کے سبب بہ گیا۔
تیز بارش کے سبب پل بہہ گیا - سوشل میڈیا
ریاست مہاراشٹر کے جعفرآباد علاقہ میں موسلا دھار بارش سے یہاں کا ایک پل اچانک پانی میں بہہ گیا، جس میں کسی جان ومال کے نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
تیز بارش کے سبب بہ گیا پل
جلنہ کے بھوکردن سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ویر گاؤں واقع ہے جہاں سے عام لوگ بھوکردن اور جعفرآباد جانے کے لیے اس پل کا استعمال کر تے ہیں ۔بارش کے سبب پل بہہ جانے پر انہیں دشواریوں کاسامنا کرناپڑرہاہے۔