اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہنگن گھاٹ قتل معاملہ ریاست کے لیے شرمناک: اسلم شیخ

ہنگن گھاٹ (وردھا) قتل معاملہ مہاراشٹر جیسی ترقی پسند ریاست کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ اس تشویش کا اظہار مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ نے کیا ہے۔

مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ
مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ

By

Published : Feb 10, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST

اسلم شیخ نے کہا کہ 'خواتین پر حملہ اور ان کا جنسی استحصال کرنے والوں پر مکوکا کے تحت کیس درج کیا جائے اور ایسے معاملوں کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں سماعت کرتے ہوئے خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔'

مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ، ویڈیو

واضح رہے کہ وردھا ضلع کے ہنگن گھاٹ میں گذشتہ روز ایک سر پھرے شخص نے یکطرفہ عشق میں خاتون لیکچرار انکیتا پیسودا کو زندہ جلا دیا تھا، کچھ دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انکیتا نے آج دم توڑ دیا، جس کے بعد ریاست بھر میں غم و غصے کا ماحول ہے۔

کابینی وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ 'جس مہاراشٹر میں ساوتری بائی پھلے جیسی عظیم خاتون نے لڑکیوں کی تعلیم کی بنیاد رکھی آج اسی مہاراشٹر میں خواتین کے ساتھ ایسے واقعات سے مہاراشٹر شرمسار ہے۔

بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اور ریاست کی سابقہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت ایسے معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیش کرکے متاثرین کو جلد از جلد انصاف دلانے کا کام ریاستی حکومت کے ذریعے کیا جائے گا۔

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ 'اس طرح کے معاملوں پر روک لگانے کے لیے مکوکا جیسے سخت قانون کی ضرورت ہے لہٰذا ہم وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے ڈی جی سے اس ضمن میں جلد ہی ملاقات کرکے سخت قانون کی سفارش کی کریں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details