Israel Palestine Conflict اورنگ آباد: فلسطین کی حمایت میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایس آئی او کی جانب سے فلسطینی افراد کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فلسطین کے جھنڈے ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف خاموش رہ کر اپنا احتجاج درج کروایا۔
Israel Palestine Conflict اس دوران عام خاص میدان میں سروں کا سمندر دکھائی دیا، اس اجتماع کا اختتام دعا کے پر ہوا، جس میں فلسطین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئی، دعا کے دوران کئی سارے لوگوں کی آنکھوں سے آنسو بھی نکلتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس دوران سیاسی لیڈران نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے۔
Israel Palestine Conflict اس اجتماعی دعا میں شہر کی سبھی سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں کے لوگوں نے حمایت کی اس دوران رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے لیے سفارشات بھی کی گئی ہے اور ہم ایک ایسی تنظیم بنا رہے ہیں جو فلسطین کے لیے امداد پہنچا سکے، اور عام خاص میدان میں سروں کا سمندر دیکھنے کو ملا، اس اجتماعی دعا میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطین کے موجودہ حالات پر دعا کے دوران سبھی کی آنکھوں سے انسو بہائے لگے۔
مزید پڑھیں: صہیونیت مخالف یہودیوں کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ظلم و جبر اور بربریت کا وہ ننگا ناچ دنیا کے سامنے کیا جسے دیکھ کر ہر ذی عقل و ذی شعور انسان چیخ اٹھے۔ لیکن دنیا کی نام نہاد امن دینے سے قاصر ہیں۔ 7000 سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان نازک اور حساس ترین حالات میں بحیثیت امت جسد واحد ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے حق میں آواز بلند کریں۔ اپنے ہاتھوں کو رب العزت کی بارگاہ میں اٹھائیں، اپنی جبینوں کو خدا کے سامنے جھکائیں اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑائیں۔