اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سینکڑوں اساتذہ نے مختلف مطالبات کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ اساتذہ نے گنگاپور کے رکن اسمبلی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔Govt Teachers protest In Aurangabad In Maharashtra
اساتذہ نے رکن اسمبلی پرشانت بمب کے بیان کو غلط اور بے بنیاد بتایا ہے. انھوں نے بتایا کہ خواتین اور ان کے شوہر درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ان کی بحالیاں الگ الگ مقامات پر ہوئیں۔ جبکہ حکومت کے جی آر کے مطابق میاں اور بیوی دونوں ہی نوکری پر ہوں تو دونوں کو ایک ہی مقام پر نوکری کے لئے مقرر کرنا چاہیے لیکن ایسا عملی طور پر نہیں ہو پا رہا ہے ۔