مہاراشٹرکے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا اپوزیشن نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو گرانے کی کوشش کی ہے،مگر اس کی اسٹیرنگ وہیل میرے ہاتھ میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری تھری ویلر حکومت ہے مگر اس کی اسٹیرنگ میرے ہاتھ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار میں ان کے ساتھی کانگریس اور این سی پی مثبت طرز پر چل رہے ہیں اور ان سب کے تجربے سے ایک بہتر حکومت مہاراشٹر میں چل رہی ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے ممبئی احمد آباد بلیٹ ٹرین پراجکٹ کو پورا کرنے کا مقصد ظاہر کیا اور ساتھ میں انھوں نے ریاستی دارلحکومت اور ناگپور کے درمیان بھی تیز رفتار سروس کا مںصوبہ بتایا۔