مہاراشٹر کی کابینہ میں کرانہ دکانوں اور شاپنگ مال میں شراب بیچنے کی اجازت Permission to Sell Alcohol دی گئی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں شراب پر سیاست Politics on Alcohol in Maharashtra کی جا رہی ہے۔
کسانوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی وزیر صحت راجش ٹوپے کا کہنا ہیکہ وائن کی مارکیٹنگ کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ حکومت کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے نقطہ نظر سے اس انڈسٹری کو پرموٹ کیا جا رہا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجش ٹوپے کا کہنا ہیکہ وائن کی مارکیٹنگ کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حکومت کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے نقطہ نظر سے اس انڈسٹری کو پرموٹ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Imtiaz Jaleel Warns Maharashtra Govt: امتیاز جلیل کا مہاراشٹر حکومت کو چیلنج، شراب رکھنے والی دکانیں توڑ دی جائیں گی
محکمہ صحت کا اس معاملے میں واضح موقف ہیکہ وائن صحت کے لیے مضر ہے لیکن ہمیں ریاست کی مالی حالت اور کسانوں کی بھلائی کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے، لیکن مخالفین جو اس کی آڑ میں گانجے کی کھیتی کی وکالت کررہے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔
واضح رہے ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اس بات کا مطالبہ کیا ہیکہ کسانوں کا اتنا ہی خیال ہے تو انھیں گانجے کی کھیتی کی اجازت دے دی جائے۔
ٹوپے نے کہا گانجہ صحت کے لیے بہت خطرناک ہے ، اس کے مضر اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، اس لیے گانجے کا وائن سے تقابل کرنا میرے خیال سے مناسب نہیں ہے۔