اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوا: غیر ملکی شہریوں کو رجسٹر کرنے کی ہدایت - رجسٹر

گوا میں چھ ماہ سے زائد عرصے کے ویزے پر آنے والے غیر ملکی شہریوں کو فورینرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) میں خود کو رجسٹر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

goa

By

Published : May 5, 2020, 4:36 PM IST

ایف آر آر او کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس باسکو جارج نے کہا کہ 'سیاحوں کو ایف آر آر او میں رجسٹر کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن جو طویل مدتی ویزے یا پھر جن کے ویزے کی مدت چھ ماہ سے زائد ہے، وہ ایف آر آر او میں رجسٹر کرائیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس وقت گوا میں 12 ہزار غیر ملکی شہریوں کے پاس طویل مدتی ویزا ہے لہذا جو لوگ طویل مدتی ویزے پر آئے ہیں، انہیں ایف آر آر او میں خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔'

جارج نے کہا کہ 'جب ملک میں لاک ڈاون کا اعلان ہوا، اس وقت گوا میں 8 ہزار غیر ملکی شہری موجود تھے۔ ان میں سے 6 ہزار غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تک لاک ڈاون ختم نہیں ہوجاتا اور گوا میں فضائی خدمات شروع نہیں ہوجاتی تب تک ویزے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے لیکن انہیں خود سے رجسٹر کرنا ہوگا۔ ایک بار انہوں نے رجسٹر کر لیا تو یہ سمجھ لیا جائے گا کہ ان کے ویزے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details