اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گوا میں فی الحال کووڈ 19 کا ایک بھی کیس نہیں' - گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کے روز کووڈ 19 کے ساتویں مریض کی ٹیسٹ رپورٹ منفی کے آنے کے بعد گوا کو 'صفر کورونا وائرس کیس' ریاست بتایا ہے۔

pramod sawant
pramod sawant

By

Published : Apr 19, 2020, 8:34 PM IST

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ '3 اپریل سے ریاست میں کووڈ 19 کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ آج آخری مریض کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ فی الحال ریاست میں کووڈ 19 کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔'

انہوں نے میڈیکل اسٹاف کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ 'میں کووڈ 19 اسپتال کے پورے اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کورونا کے چھ غیر ملکی شہریوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا جبکہ ساتویں مریض کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ آج منفی آئی ہے۔'

انہوں نے سروے ٹیم اور گوا پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی کوششوں کی وجہ سے آج گوا 'صفر کووڈ 19' کیس کی ریاست بنا ہے۔'

ساونت نے لوگوں سے سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ 'گوا کے عوام کو ریاست کا 'صفر کیس' کا اسٹیٹس برقرار رکھنا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details