اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مانخورد شیواجی نگر میں گرلس کالج قائم کی جائے' - Mankhurd Shivaji Nagar

سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے وزیر محصولات بالا صاحب تھوراٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں انخورد شیواجی نگر میں گرلس کالج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی
سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی

By

Published : Oct 28, 2020, 9:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے علاقہ مانخورد شیواجی نگر کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے لڑکیوں کے لئے علاقہ میں ہی کالج قائم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ حلقہ انتہائی گنجان آبادی والا علاقہ ہے اور یہاں کوئی گرلس کالج نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس لئے اعلی تعلیم کی حصول کے لئے خواتین اور لڑکیوں کو دور دراز کالجوں میں جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ متعدد لڑکیوں کو کالج نہ ہونے کے سبب تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنا پڑتا ہے۔

وہیں بعض بر سر روزگار خواتین کو بھی تعلیم سے محروم ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ پاتی ہیں۔

مانخورد شیواجی نگر کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اس مسئلہ پر آج وزیر محصولات بالا صاحب تھوراٹ سے ملاقات کی اور کہا کہ محکمہ کی خواتین اور لڑکیوں کو اعلی اورمعیاری تعلیم کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں کالج نہ ہونے کی وجہ سے کئی لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو کر رہ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں فرانس کے خلاف احتجاج

مانخورد شیواجی نگر حلقہ میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کو روک کر وہاں تعمیرات کو فروغ دینے اور عوامی سرگرمیاں انجام دینے کےلئے بھی کالج کی تعمیر اہم ہے۔

اس پر وزیر محصولات نے کہا کہ وزیر خزانہ سے میٹنگ کے بعد اس تعلق سے مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

اس موقع پر ابوعاصم اعظمی نے مانخورد شیواجی نگر حلقہ گھنی آبادی والا علاقہ ہے جہاں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام آباد ہیں تاہم ان خواتین کی تعلیم کے لئے کوئی کالج نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ آج وزیر محصولات سے میٹنگ مثبت رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی اس علاقہ میں خواتین کےلئے کالج تعمیر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details