اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونے: کووڈ-19 کے چار مشتبہ افراد فرار - پونے سے کووڈ-19 کے چار مشتبہ افراد

پونے میں کووڈ-19 کے ایک قرنطینہ سینٹر میں جب ایمبولینس پہنچی تو کورونا وائرس کے چار مشتبہ افراد وہاں سے فرار ہو گئے۔

پونے
پونے

By

Published : Apr 27, 2020, 11:45 AM IST

مہاراشٹر کے شہر پونے میں یہ چار مریض جب قرنطینہ سینٹر کے باہر پہنچے تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا 'ہفتہ کو کووڈ-19 کے چار مشتبہ افراد کو قرنطینہ سینٹرس لے جایا جا رہا تھا'۔

سنگھد روڈ پولیس اسٹیشن کے ایک اعلی افسر نے بتایا 'چار لوگ، جن میں ایک خاتون بھی تھیں، کووڈ-19 کے مریض کے رابطے میں آئے تھے جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے سنگھد روڈ علاقے میں واقع ایک قرنطینہ سینٹر میں لے جایا جا رہا تھا'۔

انہوں نے کہا 'جب ایمبولینس قرنطینہ سینٹر کے گیٹ پر پہنچی وہاں مریض کی رجسٹریشن کرنی تھی، یہ چاروں افراد ایمبولینس سے اتر کر بھاگ گئے'۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو ڈھنوڈنے کے لیے تلاشی مہم چلائی گئی ہے'۔

دنیا بھر میں قرنطینہ سینٹرس و ہسپتالوں سے مریضوں کے بھاگنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، لوگ ڈرے ہوئے ہیں، لیکن انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہو گی یہ سب ان کے اور باقی لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 27 ہزار 892 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 872 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں 6 ہزار 185 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کی جانب لوٹ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details