اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four PFI Suspect Sent 10 days Remand پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد دس دن کیلئے پولیس حراست میں - مہاراشٹر نیوز

اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد کو اے ٹی ایس نے دیر شام اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جہاں اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے چاروں مشتبہ افراد کو 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ Four PFI Suspect Sent 10 days Remand

پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد دس دن کے لیے پولیس حراست میں
پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد دس دن کے لیے پولیس حراست میں

By

Published : Sep 26, 2022, 10:33 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد کو اے ٹی ایس نے دیر شام اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جہاں اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے چاروں مشتبہ افراد کو 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد دس دن کے لیے پولیس حراست میں

مشتبہ افراد کے وکیل خضر پٹیل نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو ان چاروں مشتبہ افراد سے معلومات حاصل کرنا ہے کہ یہ لوگ بیرون ممالک سے پیسے لیتے تھے اور بیرون ممالک سے ان کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ ساتھ ہی خضر پٹیل نے بتایا کہ پی ایف آئی میں شامل یہ تمام مشتبہ افراد چھوٹے موٹا کاروبار کرتے ہیں ۔

پٹیل نے بتایا ہے کہ جو چارج شیٹ داخل کی گئی ہے اس میں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ معاملہ ٹیرر فنڈنگ ​​کا ہوسکتا ہے، ساتھ ہی ہندو مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور مُلک کو نقصان پہنچانے کا بھی ہو سکتا ہے۔ Four PFI Suspect Sent 10 days Remand

اِس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا ہے کہ 1 سال قبل کسی پروگرام میں پی ایف آئی کے کارکنوں نے اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے، جس سے متعلق جانچ کررہے ہیں۔ اور اے ٹی ایس نے اپنی کارروائی میں بتایا ہے ان تمام افراد پر ٹیرر فنڈنگ ​​میں ملوث ہونے کا ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

ایڈوکیٹ پٹیل نے کہا کہ اس معاملے میں اے ٹی ایس کی جانب سے یو اے پی اے کی دفعہ 13 بھی لگائی گئی ہے لیکن جب تک ملک میں کسی بھی تنظیم پر پابندی نہیں لگتی تب تک کسی بھی آرگنائزیشن کے خلاف یو اے پی اے نہیں لگا سکتے۔ Four PFI Suspect Sent 10 days Remand

یہ بھی پڑھیں : Muslim Nomainda council اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details