اورنگ آباد:مُلک کے سابق صدر جہوریہ رام ناتھ کووند ہفتہ کو شہر کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی آ رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پرمود یولے نے بتایا کہ ان کی موجودگی میں مختلف پروگرام منعقد کے گئے ہیں۔ سابق صدر رام ناتھ کووند نے اس تقریب کے لیے اپنی رضا مندی دے دی ہے۔ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑہ یو نیورسٹی میں تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر ریسرچ سینٹر کی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی اہمیت کے حامل یو نیورسٹی کے گیٹ کو بھی خوبصورت بنایا گیا ہے ان دونوں پروجیکٹوں کا افتتاح سابق صدر جہوریہ رام ناتھ کووند کریں گے۔
اس کے بعد یونیورسٹی کے تھیٹر میں 'پدم ' ایوارڈ کی اعزازی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس میں پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر اشوک کوکڑے کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر یوایم پٹھان ، ڈاکٹر پربھا کر منڈے، دادا صاحب ادتے، رمیش پتانگے ، گریش پر مونے ،شبیر سید ، ڈاکٹر دھومہانورے اور ڈاکٹر سری رنگ دیو بالا ، جنہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،انکو کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا اس کے علاوہ، پدم شری ڈاکٹر فاطمہ رفیق زکریا اور پدم شری ڈاکٹر گنگادھر پنتاوانے کو بعد از اعزاز دیا جائے گا۔