پرمبیر سنگھ کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی قومی تفتیشی ایجنسی سے تحقیقات کرائی جائے۔
پرمبیر سنگھ، ریاستی حکومت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع - پرمبیر سنگھ سپریم کورٹ میں
سپریم کورٹ میں عرضی پر شنوائی کے بعد ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ
پرم بیر سنگھ نے گزشتہ ہفتے ایک 'لیٹر' بھجوایا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے مبینہ طور پر ایک معطل معاون پولیس انسپکٹر سچن وازے سے ہرماہ 100 کروڑ روپے وصولی کے لیے کہا ہے۔
اس معاملے میں پرمبیر سنگھ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے معاملہ واقعی سنگین ہے اس لیے وہ پہلے ہائی کورٹ سے رجوع ہوں۔