اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارتی طلباء اور شہریوں کو روم اور ایران سے واپس لایا جائے' - پرتھوی راج چوہان

دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی شہری اور خاص طور پر طلبا زیر تعلیم ہیں، یہ بھارتی طلبا ان ممالک میں بھی ہیں، جہاں کورونا وائرس سے زیادہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

More then 100 Indian nationals got stranded in Rome's Fiumicino International Airport
سوسے بھارتی شہری روم ہوائی اڈے پر پنھسے ہوئے

By

Published : Mar 12, 2020, 4:03 PM IST

Updated : Mar 12, 2020, 6:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اسی سلسلے میں اسمبلی میں کارروائی کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے طلبا کی واپسی سے متعلق سوالات کئے ۔

سوسے بھارتی شہری روم ہوائی اڈے پر پنھسے ہوئے

انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی کے باہر اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت بات چیت کی ہے۔

انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان طلبا اور شہریوں کو واپس بھارت لایا جائے جو روم اور ایران میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنی گفتگو کے ذیل میں پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ان طلبا سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کو لیکر برتی جا رہی احتیاط کی وجہ سے 102 بھارتیوں کو روم ہوائی اڈے پر روک لیا گیا ہے، چوں کہ روم ہوائی اڈے پوری طرح سے بند ہے۔ اسی طرح ایران میں بھی متعدد طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔

جس کی وجہ سے بھارتی طلبا اور بھارتی مسافروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے بھی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق جانکاری دینے کے لیے وزیراعلیٰ کے دفتر میں ایک خاص کمرہ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے دو سے زائد طالب علم باہر پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی ہے، پیش خدمت ہے ان کی بات چیت کے کچھ حصے۔

Last Updated : Mar 12, 2020, 6:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details