اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی: فڑنویس - ممبئی پولیس فورس کا پاکستان سے موازنہ

'انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے گھر کو آپ نے مسمار نہیں کیا، جبکہ کنگنا کا گھر مسمار کیا گیا ہے۔'

حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی: فڑنویس
حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی: فڑنویس

By

Published : Sep 11, 2020, 10:54 PM IST

فلم اداکارہ کنگنا راناوت کے گھر اور آفس کو بی ایم سی کی ذریعہ مسمار کیے جانے کو لے کر مہاراشٹر کی سیاست میں پیدا ہونے والی ہلچل تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے۔

مہا وکاس آگھاڑی سرکار کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شوسینااور اداکارہ کنگنا رناوت کے مابین جاری محاذ آرائی نے اہم سیاسی موڑ لیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کنگنا رناوت کا دفتر مسمار کرنے پر ادھو ٹھاکرے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے گھر کو آپ نے مسمار نہیں کیا جبکہ کنگنا کا گھر مسمار کیا گیا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا ہے کہ 'اس وقت مہاراشٹر میں کورونا کی مہاماری کا سامنا ہے تو دوسری جانب کنگنا راونات سے بھی نبردآزما ادھو سرکار بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے اور یہ سرکار جمہوریت کا چوتھا ستون’’ صحافت‘‘ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔'

یہی نہیں بلکہ جو صحافی اس سرکار کے خلاف لکھتا ہے کہتا ہے تو اس کا بائیکاٹ کیا جاتاہے۔فڑنویس نے مہا وکاس آگھاڑی سرکار کو ’’ڈرپوک‘‘ کہتے ہوئے کہا کہ ادھو سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا فوراً ادھو ٹھاکرے کو استعفی دے دینا چاہئے۔کنگنا راناوت کی حمایت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے ہندی میں اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بی ایم سی کی کاروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ ایک طرح سے ریاست میں حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی ہے‘‘دوسری جانب مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوت کے دفتر میں بی ایم سی کی کارروائی سے جو نقصان ہوا ہے اسے فوری طور پرمہاراشٹرسرکارمعاوضے دے۔

واضح رہے اس سے قبل جمعرات کے روز ، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے چیف رامداس آٹھاولےنے اپنی رہائش گاہ پر تقریبا 1 گھنٹہ کے لئے کنگنا سے ملاقات کی۔جس میں انہوں نےکنگنا کومکمل طور پر تحفظ کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ سیاست میں داخل ہونا چاہتی ہیں تو بی جے پی اور آر پی آئی ان کا استقبال کرے گی۔این سی پی کے صدرسینئر رہنما اور ریاستی وزیر جینت پاٹل نے کنگنا رناوت اور شیوسینا تنازعہ کے مابین کود پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنگنا پبلسٹی اسٹنٹ کے لئے یہ سب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا نے مہاراشٹرا اور ممبئی کے لئے توہین آمیز جملوں کا استعمال کرتے ہوئے ممبئی کی توہین کی ہے۔

این سی پی کے صدر نے کہا کہ محفوظ شہر کی پولیس فورس کا پاکستان سے موازنہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ پولیس کے بارے میں توہین آمیز باتیں کہنا محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عدالتی کام فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details