اردو

urdu

By

Published : Mar 3, 2023, 11:08 AM IST

ETV Bharat / state

Foreign Delegates In G20 جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے بعد غیر ملکی مہمان اورنگ آباد سے رخصت

اورنگ آباد میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دو روزہ اجلاس کے بعد غیرملکی مہمان نے شہر میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ گزشتہ روز ضلع انتظامیہ نے تمام غیرملکی مہمنان کو باحفاظت اورنگ آباد ائیرپورٹ پر رخصت کیا Foreign Delegates In G20

جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے بعد غیر ملکی مہمانوں اورنگ آباد سے رخصت
جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے بعد غیر ملکی مہمانوں اورنگ آباد سے رخصت

اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دو روزہ اجلاس کے بعد غیر ملکی مہمان نے شہر میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں حصہ شرکت کی۔ گزشتہ روز ضلع انتظامیہ نے تمام غیرملکی مہمنان کو باحفاظت اورنگ آباد ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔مہمانان نے بھی شاندار میزبانی پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔شہر میں آنے والے مہمانوں کا اورنگ آباد ائیرپورٹ پر استقبال روایتی مہاراشٹرائی انداز میں کیا گیا۔ شہر میں واقع ہے ہوٹل راما انٹر نیشنل میں خواتین کے حوالے سے سیمینار اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے لذیز کھانے فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔

ضلع کے ہر سرکاری محکمے نے مہمانوں تفویض کردہ ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کی۔ ضلع کلکٹر آستیک کمار پانڈے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر وکاس مینا، پولیس کمشنر ڈاکٹر کھل گپتا، پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ کی قیادت میں ہر محکمہ کے افسران اور ملازمین نے اہم تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Foreign Guest Visit Historical Placesجی 20 اجلاس:غیر ملکی مہمانوں نے بی بی کے مقبرہ کا دورہ کیا

اس وقت جی ٹوئنٹی کی خواتین واپس لوٹنے لگیں اس وقت محکمہ ریونیو ایڈ منسٹریشن کی ٹیم نے کانفرنس میں پہنچی اور مہمانوں کو الوداع کیا۔ غیر ملکی مہمانوں نے شہر کو الوداع کہہ کر رخصت ہوں گئے۔غیرملکی مہمانان نے شاندار میزبانی پر مرکزی حکومت ،مہاراشٹر حکومت،ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details