ممبئی میں آج صبح سے بارش جاری ہے کئی علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے نقل حمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔
صبح 11بجے تک ممبئی کے قلابہ علاقے میں 4 ملی میٹر اور سانتاکروز میں 90.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ممبئی کے اندھیری ، کاندیولی، ماٹنگا، پریل ، دادر جیسے ذیلی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کے سبب ٹرافک نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
موسم کی پہلی تیز بارش ہونے کی وجہ سے ممبئی کی عوام نے گرمی سے راحت کی سانس لی ہے۔ تیز بارش کی وجہ سے ممبئی کا درجہ حرارت کم ہوکر 28 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کے امکانات ہیں۔