اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meeting of Rebel MLAs: باغی ایم ایل ایز کی کچھ دیر میں اہم میٹنگ

مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی اب تقریباً ختم ہونے کے دہانے پر ہے کیوں کہ شیوسینا کے سربراہ اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس درمیان شیوسینا کے باغی ایم ایلز کے گروپ کی آج گوا میں میٹنگ ہے۔ Resignation of Uddhav Thackeray

Political turmoil in Maharashtra
مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی

By

Published : Jun 30, 2022, 11:56 AM IST

پنجی: شیوسینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے کا گروپ کل رات گوا پہنچا اور تمام باغی ایم ایل ایز کو پنجی کے تاج کنونشن سینٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد باغی ایم ایل اے کی یہ پہلی میٹنگ ہے جس میں کچھ اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ Maharashtra Political Crisis

توقع ہے کہ ایکناتھ شندے بی جے پی کی حمایت میں باغی ایم ایل اے کے خط کے ساتھ دوپہر تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد پہلی بار باغی ایم ایل اے کی میٹنگ ہورہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کل گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو اپنا استعفیٰ سونپنے کے بعد ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا گرنا تقریباً طے ہے۔ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد باغی شندے گروپ کی اہم میٹنگ ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Eknath Shinde Group

اس سے قبل سُپریم کورٹ کی جانب سے فلور ٹیسٹ پر مہر لگانے کے حکم کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ Maharashtra Chief Minister Uddhav Thackeray has Resigned۔ ادھو ٹھاکرے دونوں عہدوں سے ایسے وقت میں مستعفی ہوئے جب سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے برسراقتدار مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے والے عمل فلور ٹیسٹ Floor Test in Maharashtra Assembly پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ ریاست کے عوام سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے ان کی اتحادی پارٹیوں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔ Maharashtra CM Thanks NCP, Congress in the Cabinet Meet. انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کابینہ نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے بعد مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ کیوں کہ مہارشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹھاکرے نے استعفیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے مہاراشٹر کے گورنر کے اس فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 30 جون کو مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کروائیں۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ فڑنویس جمعہ کو لے حلف سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے دن مہاراشٹر بحران پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اپنے فیصلہ میں عدالت نے گورنر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ گورنر نے ادھو ٹھاکرے حکومت کو جمعرات کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن دوسری طرف ادھو ٹھاکرے نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ اس کے بعد اب قیاس آرائیاں تیز ہے کہ سابق وزیراعلیٰ فڈنویس جمعہ کو لے حلف سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details