اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar on Quran in Aurangabad قرآن کریم صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ - القائمہ فاؤنڈیشن

قرآن کریم کا حق یہ ہے کہ اسے سمجھ کر پڑھا جائے اور اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اسکالر صداقت حسین نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں جلسہ یوم القرآن سے مخاطب تھے۔ اس جلسے کا انعقاد القائمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے قرآن کریم کی مختلف آیات کے حوالے سے اس کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ثابت کیا کہ یہ کتاب صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی رہنمائی کے لیے اتاری گئی ہے۔ Seminar on Quran in Aurangabad

16143742_quran
16143742_quran

By

Published : Aug 19, 2022, 4:58 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں القائمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جشنِ یوم القران کا انعقاد کیا گیا۔اس میں قرآنی تعلیمات کی روشنی میں کہا گیا کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا چاہیے آئیے۔ Seminar on Quran in Aurangabad

اس دوران معروف اسکالر صداقت حُسین نے کہا کہ جشنِ قرآن پر ایسا جلسے كا اہتمام كیاگیا جو ہندوستان میں بہت ہی کم دیكھنے كوملتا ہے ۔آپ نے جشنِ بخاری سنا ہوگا لیکن جشنِ قرآن نہیں سنا ہوگا۔ اورنگ آباد شہر میں اس طرح كا منفرد اور قابل تعریف پروگرام اہتمام كیا گیا ہے ۔

16143742_seminar on quran

یہ بھی پڑھیں:World Photography Day مالیگاؤں فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ فوٹوگرافی نمائش

صداقت حُسین نے کہا کہ جن لوگوں نے اس طرح کا پروگرام انعقاد کیا ہے ۔انہیں اللہ تعالی اجر دے۔ صداقت حُسین نے پروگرام کے اختتام ہونے کے بعد جلسے میں بیٹھے لوگوں کو مسجدوں میں جاکر قرآن کی زبان کوسیکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ آپ خود بھی سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔

ساتھ ہی اُنہوں نے کہا کے قرآنِ اتنا حق تو رکھتا ہے کہ آپ اس کو سمجھے کر پڑے کیوں کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں کیا کہنا چاہتا ہے ۔وہ سمجھ آسکے ۔صداقت حسین نے قرآن کو عربی میں سیکھنے کے لیے مثال بھی بتائیں اور انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم نوکری پانے کے لئے مختلف زبانوں کو سیکھتے ہیں اسی طرح سے ہماری زندگی اور آخرت میں کام آنے والی کتاب قرآن مجید کو بھی ہمیں عربی میں سیکھنا ہوگا۔
اسفاسدفاسف

پروفیسر ذکی الدین نے کہا کے قرآن مجید کو ہم نے صرف اپنے لئے مخصوص کر کے رکھا ہے لیکن یہ کتاب تمام انسانیت کے لئے ہے۔پوری انسانیت كو اس سے واقف كرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details