اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے رہائشی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک ہونے والی بھیانک آتشزدگی سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

خام اور تیار مال پوری طرح سے جل کر خاکستر
خام اور تیار مال پوری طرح سے جل کر خاکستر

By

Published : Mar 2, 2020, 7:59 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:07 AM IST


آدھی رات کے بعد تقریباً 3 بجے شب آیورویدک تیل بنانے والی کمپنی میں ہونے والی بھیانک آتشزدگی کے سبب خام اور تیار مال پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ عملہ نے دو گھنٹے تک زبردست مشقت کی۔

خام اور تیار مال پوری طرح سے جل کر خاکستر

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے کلیان روڈ راوجی نگر علاقے میں واقع نگینہ سکون آیورویدک تیل کمپنی میں رات تقریباً تین بجے اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تیل کا ذخیرہ ہونے کے وجہ سے کچھ ہی منٹوں میں آگ نے شدت کا رخ اختیار کرلیا اور زبردست آگ کے شعلے اٹھنے لگے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کمپنی میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔

اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر اطراف میں رہائشی عمارت ہونے کے سبب پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ نے پاس میں واقع قریشہ اسٹیٹ نامی عمارت میں مکین 40 خاندانوں کو باہر نکالا کیوںکہ آگ تیزی سے اس عمارت کی طرف بڑھ رہی تھی۔

جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور پانی کے ٹینکر کو طلب کیا گیا مگر اس کے بعد بھی آگ پر قابو پانے میں زبردست دشواری کے سبب فام کا استعمال کیا گیا۔

بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ لگنے کی وجوہات تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details