اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانے کے ہیرانندانی اسٹیٹ میں خوفناک آتشزدگی - آرکیڈیا شاپنگ سینٹر

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے ویسٹ کے ہیرانندانی اسٹیٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

image
image

By

Published : Oct 2, 2020, 11:42 AM IST

آتشزدگی کا یہ واقعہ آج صبح تقریباً آٹھ بجے ہیرا نندانی اسٹیٹ کے آرکیڈیا شاپنگ سینٹر میں پیش آیا جہاں آگ نے اطراف کی چھ دوکانوں کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

تھانے کے ہیرانندانی اسٹیٹ میں خوفناک آتشزدگی

حالانکہ یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ مانا جاتا ہے اگر آتشزدگی یہ واقعہ کسی اور وقت پیش آتا تو کسی بھی طرح کا بڑا نقصان پیش آسکتا تھا۔

اس واقعہ میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے کسی بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ فی الحال آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details