ممبئی کے ناگپاڑہ پولیس تھانے میں مدنپورہ علاقے کی کنسٹرکشن کمپنی 'کے ایس اے' کے مالکان شہزاد ریشم والا، بلڈر ایوب انصاری عرف ایوب پیان، عمران عطر والا سمیت کئی لوگوں کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بلڈرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ ممبئی پولیس کے مطابق ملزمین نے اپنے مفاد کے لیے متاثرہ شخص کے والدین اور بھائی کی جعلی دستخط کر کے ان کی ملکیت ہڑپنے کی کوشش کی جس کے بعد متاثرہ شخص نے اس کی شکایت کی۔
چونکہ معاملہ علاقے کے اثر و رسوخ رکھنے والے اور ہائی پروفائل لوگوں سے جُڑا تھا اس لیے متاثرہ شخص کو اعلیٰ افسروں کی دہلیز تک جانا پڑا۔
اپنی شکایت میں متاثرہ شخص نے اس بات کا ذکر کیا ہے مدنپورہ علاقے میں از سر نو تعمیر ہونے والی فلک بوس عمارت میں اُن کی دوکانیں تھیں جسے ملزمین نے جعلی دستخط اور دستاویز کے ذریعے ہڑپ لی۔
حالانکہ معاملہ درج ہونے کے باوجود اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ فی الحال ممبئی پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کی کہیں ملزمین نے اس سے پہلے جن عمارتوں کو تعمیر کیا ہے کیا ہے ان میں بھی اسی طرز کی جعلسازی تو نہیں کی ہے۔