تین مہینے بارش نہ آنے سے کسانوں کی کھڑی فصل برباد مراٹھواڑہ:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع چیتا پمپلگاؤںجو مین ٹاون سے 25 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔ وہاں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان اپنی فصلوں کو لیکر پریشان ہیں۔پمپل چیتا گاؤں کے کسان چرن سنگھ کے پاس سات ایکڑ زمین ہے جس میں اس نے کپاس، سویابین، مکئی، مونگ، توار، باجری،کی فصل کاشت کی تھی۔ لیکن بارش نہ ہونے کے باعث ان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہونے کے دہانے پر ہے۔
کسان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ایسی صورتحال ہے کہ پینے کو پانی نہیں،کھیتوں میں کو کنوئیں ہے وہ پوری طرح خالی ہو چکے ہیں، فصلوں بیمہ کی جو رقم تھی وہ بھی نہیں آئی ہی، اب حکومت سے درخواست ہے کہ جلد خشک سالی کا اعلان کرے تاکہ حکومت کسانوں کو کسی حد تک رہتا دے سکے۔.
کشن شنکر آنا پاٹھارے کا کہنا ہے کہ ان کے تین ایکڑ کھیتی ہیں جن میں انہوں نے کپاس، توور اور موسمبی کی فصلیں لگائی ہیں، لیکن اس سال بارش جیسی ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے کسان پریشانی میں مبتلا ہے۔کسان شنکر آنا کا کہنا ہے کہ اس نے قرض لے کر فصل لگائی تھی، لیکن اب پچھلے تین ماہ سے بارش نہیں ہوئی ہے اور اس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے،
کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر قحط کا اعلان کرنا چاہیے اور کسانوں کو ان فصلوں کی رقم بھی دینی چاہیے جو انھوں نے بیمہ کرائی تھیں کیونکہ آج کسانوں کے گھروں میں اناج کی قلت ہے اور پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔
بھگوان گاونڈے جن کے پاس دو ایکڑ اراضی ہے اور اس نے تور کی کاشت کی تھی لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فصل تباہی کے دہانے پر ہے، ان کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں توار کی فصل 3 فٹ سے زیادہ کی بڑھ جاتی تھی۔ لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے توار کی فصل ان تین ماہ میں صرف 8 سے 10 انچ تک بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bada Kabristan In Malegaon رکن اسمبلی اور میونسپل کمشنر کا بڑا قبرستان سے متصل مشرقی اقبال روڈ کا دورہ
بھگوان گاونڈے نے 2 ایکڑ پر توار کی فصل لگانے کے لیے پچیس ہزار روپے سے زائد خرچ کیے ہیں لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فصل تباہ ہو رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر کھیت میں پانی ہوتا تو وہ اپنی فصل کو پانی سے بچا لیتے۔ لیکن حالات ایسے ہیں کہ کنویں میں بھی پانی نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت کو کسانوں پر توجہ دینی چاہیے اور خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو فصل بیمہ میں مدد کرنی چاہیے تاکہ کسان خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔