اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی کال سینٹر چلانے کے الزام میں ماڈل گرفتار - america

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں فرضی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی لوگوں کو ٹھگنے والی ماڈل کے اس کام میں اس کا معشوق بھی شامل ہے جسے پولیس ابھی تلاش کر رہی ہے۔

فرضی کال سینٹر چلانے کے الزام میں ماڈل گرفتار

By

Published : Mar 31, 2019, 12:08 AM IST

یہ تصویر جس ماڈل کی ہے اس کا چہرہ دیکھ کر کوئی اس کے پیچھے کی حقیقت نہیں جان پائے گا لیکن سچائی یہ ہے کہ اس خوبصورت چہرے کے پیچھے ایک دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والی ذہنیت کارفرما ہے۔

جی ہاں یہ تصویر ہے آرتی سکسینہ نامی ماڈل کی جو فی الحال ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں ہے۔ گرفت میں ہے اپنے کالے کارنامے کی وجہ سے۔

اس ماڈل پر یہ الزام ہے کہ اس نے اپنے معشوق کے ساتھ مل کر ایک فرضی کال سنٹر کھول رکھا تھا اور امریکہ میں بیٹھے باشندوں کو کال سنٹر سے کال کر کے انھیں اینٹی وائرس سافٹ ویئر فروخت کرنے کے نام پر ان سے بھاری رقم وصول لیتی تھی۔

آرتی اپنے معشوق ڈیوڈ الفانسو کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے یہ فرضی کال سینٹر چلا رہی تھی۔وہ بیرون ممالک کے باشندوں کو یہ کہہ کر پیسے دینے کے لئے مجبور کرتی تھی کہ انکے کمپیوٹر میں وائرس داخل ہو چکا ہے اور جلدی سے وہ اسکے لئے اینٹی وائرس خریدیں ورنہ انکے کمپیوٹر میں موجود تمام تفصیلات عام ہو جائیں گی۔

اس دوران وہ غیر ملکی باشندوں کو خود ان کے کمپیوٹر کی تفصیلات عام کرنے کی دھمکی بھی دیا کرتی تھی جس سے ڈر کر سامنے والا شخص ان کے کھاتے میں رقم منتقل کردیتا تھا۔

فرضی کال سینٹر چلانے کے الزام میں ماڈل گرفتار

لیکن پیسہ منتقل کرنے کے بعد ان غیر ملکی باشندوں کو نہ ہی کسی قسم کا اینٹی وائرس ملتا اور نہ یہ دوبارہ اس شخص سے رابطہ کرتے۔

ملزمہ نے معاملہ درج ہونے کے بعد گرفتاری سے پہلے ضمانت کی عرضی ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی لیکن یہ عرضی کورٹ نے خارج کر دی۔

جسکے بعد کرائم برانچ نے اسے گرفتار کرلیا لیکن آرتی کا معشوق ڈیوڈ اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

فی الحال ممبئی کرائم برانچ اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ان لوگوں نے کتنے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ اور کتنوں کو چونا لگایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details