اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم کے بیان سے ٹیکسی ڈرائیور کوبھی اتفاق نہیں' - آئی این ایس وراٹ

سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی نے جنگی جہاز آئی این ایس وراٹ کا استعمال اہل خانہ کی تفریح کے لیے کیا تھا۔ یہ سنسنی خیز الزام وزیراعظم نریندر مودی نے ایک عوامی جلسے میں عائد کیا ہے۔

admiral ramdas

By

Published : May 9, 2019, 11:32 PM IST

وزیراعظم کے اس الزام کی بحریہ کے سابق سربراہ ایل رام داس نے تردید کی ہے۔

علی باغ تعلقہ کے بھائیملہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بحریہ کے سابق سربراہ رام داس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

بحریہ کے سابق سربراہ رام داس

انہوں نے کہا کہ'بحریہ کوئی کھلونا نہیں ہے جس سے حکومت کھیلے۔ ہاں، ہم حکومت پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی ہدایت پر کام بھی کرتے ہیں مگر ہم انہیں صحیح مشورہ دیتے ہیں چونکہ ماہر وہ نہیں ہوتے ہیں، ہم ہوتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ'ہمیں ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ان کی اس بات سے ٹیکسی ڈرائیور بھی اتفاق نہیں کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details