اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی کارپوریشن میں میئر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے 30 نومبر کو پرچہ نامزدگی داخل ہونے کے بعد رسہ کشی کا دور شروع ہوگیا ہے۔

By

Published : Dec 2, 2019, 4:54 PM IST

بھیونڈی کارپوریشن میں میئر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل
بھیونڈی کارپوریشن میں میئر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل

کارپوریشن ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق میونسپل سیکرٹری انل پردھان کے دفتر میں دوپہر تین بجے سے پانچ بجے کے درمیان میئر عہدے کے لیے 4 پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا تھا ۔

جن میں کونارک وکاس اگھاڑی سے پرتیبھا ولاس پاٹل، کانگریس پارٹی کی جانب سے رشیکا پردیپ راکا اور ویشالی منوج مہاترے، شیوسینا کی وندنا منوج کاٹیکر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

بھیونڈی کارپوریشن میں میئر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل۔ویڈیو
ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے کانگریس پارٹی کے چار اور شیوسینا کے تین کارپوریٹرز نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ، جس مین کانگریس پارٹی سے عمران ولی محمد خان، رابعہ مقبول حسن، طلحہ شریف حسن، مختار محمد علی خان، جبکہ شیوسینا سے مدن کرشنا نائک، سنجے لکشمن مہاترے، بالارام مدھوکر جودھری کا نام شامل ہے۔

یہ انتخابات آئندہ پانچ دسمبر کو دوپہر 12 بجے ممبئی(مضافات)کے کلکٹر شیواجی جوندھلے کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

واضح ہوکہ 90 کارپوریٹرز والی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے 47 بھارتیہ جنتا پارٹی کے 19 شیوسینا کے 12 کونارک اگھاڑی کے چار ،آر پی آئی (ایکتاوادی) کے 4، سماج وادی دو اور دو آزادکارپوریٹر شامل ہیں ۔

موجودہ وقت میں میئر کا عہدہ کانگریس اور ڈپٹی میئر کا عہدہ شیوسینا کے پاس ہے۔

اس بار سابق میئر ولاس پاٹل کی اہلیہ پرتیبھا ولاس پاٹل میئر کے طور پر میدان میں ہیں جس سے یہ مقابلہ اور بھی کافی دلچسپ ہوگیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details