اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں دس گنا شدت سے اپنی لڑائی لڑونگا: راہل گاندھی - Rahul Gandhi

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی ہتک عزت معاملے میں آج ممبئی کی شیوڑی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے بعد عدالت نے انہیں پندرہ ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔

'میں دس گنا شدت سے اپنی لڑائی لڑونگا: راہل گاندھی

By

Published : Jul 4, 2019, 7:50 PM IST


تقریباً ایک گھنٹے تک جاری عدالتی کاروائی کے بعد راہل گاندھی نے دہرایا کہ وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی لڑائی میں شدت لائیں گے۔

'میں دس گنا شدت سے اپنی لڑائی لڑونگا: راہل گاندھی

راہل گاندھی پر صحافی گوری لنكش کے قتل کو آر ایس ایس کے نظریات سے منسلک کرنے کے متعلق بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے راہل گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی کے عدالت میں پیشی کے مد نظر عدالتی احاطے میں سخت سکیوریٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ بلکہ صحافیوں کو بھی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

اس دوران کانگریسی کارکنان نے راہل گاندھی کی حمایت میں بعرے بازی کی اور انہیں صدارت پر بنے رہنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details