ممبئی:ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں آج لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد ہوگی، درگاہ انتظامیہ کمیٹی زائرین کی آمد کو لیکر پوری طرح سے چاق و چوبند ہے ۔درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے جو جانکاری دی گئی ہے اس کے مطابق آج پورے دن 150 والنٹیئر درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے سمندر اور حاجی علی درگاہ کے اطراف اور احاطے میں موجود رہینگے جو زائرین کی بھیڑ اور کسی ناگہانی صورت میں نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہینگے۔
اسکے ساتھ ساتھ دوپہر 12 سے لیکر 3 بجے تک ہائی ٹائیڈ رہیگا، اسلئے درگاہ ٹرسٹ نے 25 تیراک تعینات کیے گئے ہیں ،اسکے علاوہ 65 سی سی ٹی وی 5 سی سی ٹی وی کیمرے آپریٹر مین روڈ سے لیکر درگاہ تک لاؤڈ اسپیکر سے اپیل کرنے والوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔طبی سہولتوں کے لیے مرکز بنائے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔۔آج صبح عید الفطر کی نماز میں حاجی علی درگاہ ٹرسٹ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اس لئے پولیس اور درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے پختہ انتظامات کیے گئے تھے ۔
Eid ul Fitr 2023 حاجی علی درگاہ ٹرسٹ مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی - ممبئی خبر
ملک بھر میں آج عید ائفطر کا جشن منایا جارہا ہے۔ مسلمان ایک دوسرے کو گلے کر عید کی مبارکبادی دے رہے ہیں۔
حاجی علی درگاہ ٹرسٹ
مزید پڑھیں:Eid ul Fitr 2023 دہلی اور ممبئی میں نماز دوگانہ ادا کی گئی
درگاہ ٹرسٹ نے زائرین سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ ہجوم کا حصہ نہ بنیں اور کسی بھی طرح سے لاپرواہی نہ کریں۔ ہائی ٹائیڈ کے وقت سمندر کے اس پاس جانے سے گریز کریں اگر کسی بھی وجہ سے درگاہ میں ہیں اور باہر نکلنے کے دوران پانیسرکوں پر ہے تو بہتر یہی ہوگا کہ پانی کم ہونے تک وہ درگاہ کے احاطے میں ہی رہیں۔