ممبئی:سنجے راؤت کو آج ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، لیکن سنجے راؤت کے وکیل نے ای ڈی دفتر جاکر وقت مانگا۔ ای ڈی نے کچھ دستاویزات کی درخواست کی تھی لیکن اتنے کم وقت میں دستاویزات لانا ممکن نہیں تھا۔ اس لیے انہوں نے ای ڈی سے 14 دن کا وقت طلب کیا تھا۔ وہیں ای ڈی نے انہیں دستاویزات لانے کے لیے 14 دن کا ٹائم تو دے دیا ہے۔ تاہم انہیں دیگر پوچھ گچھ کے لیے یکم جولائی کو دفتر میں موجود رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ED Send Second Summon to Sanjay Raut: ای ڈی نے سنجے راؤت کو دوسرا سمن جاری کیا - maha news
شیوسینا رہنما سنجے راؤت کو ای ڈی نے پترا چال لینڈ اسکیم کیس کے سلسلے میں یکم جولائی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ سنجے راؤت کو ای ڈی کا یہ دوسرا سمن ہے۔
ای ڈی نے سنجے راوت کو دوسرا سمن جاری کیا