اردو

urdu

ETV Bharat / state

E Bikes Seized in Aurangabad: اورنگ آباد میں غیرقانونی کپاسٹی والی ای بائکز ضبط - غیر قانونی طور پر ای بائک کی کیپاسٹی میں تبدیلی

تحقیقات میں 12 ای بائکزکی رفتار زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے بعد 7 گاڑیاں بیچنے والے کے پاس سے 5 گاڑیوں کو اورنگ آباد آر ٹی او آفس نے ضبط کیا۔ E Bikes Seized in Aurangabad

اورنگ آباد میں غیرقانونی کپاسٹی والی ای بائکز ضبط
اورنگ آباد میں غیرقانونی کپاسٹی والی ای بائکز ضبط

By

Published : May 28, 2022, 3:54 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آر ٹی او افسر نے 12 غیر قانونی طور پر تبدیل کی گئی ای بائکز ضبط کر لی، جن میں سے 5 ای بائکز کو تحقیقات کے لیے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے حوالے کیا جائے گا۔ کالج ان گاڑیوں کی موٹروں کا معائنہ کر کے رپورٹ دے گا جس کے بعد ہی اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ E Bikes Seized in Aurangabad

غیر قانونی طور پر ای بائک کی کیپاسٹی میں تبدیلی کرنے والا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس طرح غیر قانونی تبدیلی کی وجہ سے ای بائک میں آگ لگنے کا حادثہ ماضی میں رونما ہو چکا ہے۔ اس وجہ سے اورنگ آباد سمیت ریاست میں اس طرح کی غیر قانونی ای بائک گاڑیوں کے مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پچھلے دو تین دن کو 12 دکانداروں سے اور راستے پر چلنے والی 39 ای بائک کو آر ٹی او اسکواڈ نے چیک کیا۔

اورنگ آباد میں غیرقانونی کپاسٹی والی ای بائکز ضبط

یہ بھی پڑھیں: IPhone 14 Pro may Feature ‘Always On Display: آئی فون 14 پرو میں 'ہمیشہ آن ڈسپلے' فیچر ہوسکتا ہے

تحقیقات میں 12 ای بائکز انکی رفتار سے زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے بعد 7 گاڑیاں بیچنے والے کے پاس سے 5 گاڑیوں کو اورنگ آباد آر ٹی او آفس نے ضبط کر کے اپنی تحویل میں رکھا ہے۔ اورنگ آباد کے آر ٹی او افسر نے بتایا ہے کہ کچھ الیکٹریک بائکز ضبط کی گئی ہیں، کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ ان گاڑیوں میں جو موٹر لگائی گئی ہے، اس کی کپیسٹی 0.25 کلو واٹ ہے اور ان کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہے۔ اسی بنیاد پر آر ٹی او دفتر میں ان گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرایا نہیں جاتا اور نہ ہی گاڑی چلانے والے کو لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے اس بنیاد پر الیکٹرک بائک کو کمپنی بیچ رہی ہے۔

ریاست میں وزیر ٹرانسپورٹ کے حکم کے بعد آر ٹی او آفس اورنگ آباد میں ان تمام تیز رفتار گاڑیوں کی جانچ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان الیکٹرک بائک کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے اور ڈبل سیٹ چلنے والی کئی الیکٹرک بائک کی رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ تھی۔ آر ٹی او افسر نے بتایا کہ ان گاڑیوں کے پمفلٹ پر لکھا تھا کہ الیکٹرک بائک کی موٹر کی کپیسٹی 0.25 کلو واٹ ہے، اب اس بنیاد پر یہ گاڑیاں گورنمنٹ انجینئرنگ کو بھیجی جائیں گی اور کالج ان گاڑیوں کی موٹروں کا معائنہ کرے گا رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details