ممبئی: ہندوستان کے لیے گذشتہ روز ایک تاریخی دن تھا اس دن ہندوستان کے چندریان 3 نے اپنے خلائی پروگرام کے ذریعے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند کی سطح پر کامیابی سے قدم رکھ دیا۔ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں چاندریان کی چاند پر کامیاب لینڈنگ پر جشن کا ماحول ہے۔عبادت گاہوں میں اس کے لیے دعائیں گی گئیں تھیں۔
عام لوگوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اسی درمیان ممبئی کے ماہم درگاہ میں صوفی حضرت مخدوم ماہمی کی درگاہ پر چادر چڑھا کر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چادر چڑھائی گئی۔ بی جے پی اقلیتی شعبے کے صدر وسیم خان نے ماہم درگاہ پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چادر چڑھائی اور خاص دعا کی۔