مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کرائم برانچ نے ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کرناٹک آرہے ایک ٹرک کو روک کر تفتیش کی گئی تو اس میں گٹکھا کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا جبکہ یہ ٹرک اورنگ آباد سے جالنہ کی طرف جارہا تھا۔
اورنگ آباد میں 95 لاکھ کی مالیت کا گٹکھا ضبط - اورنگ آباد کرائم برانچ
اورنگ آباد کرائم برانچ نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاک ڈاون کے دوران غیرقانونی طور پر گٹکھا منتقل کرنے والوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 95 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکھا ضبط کرلیا۔
اورنگ آباد میں 95 لاک مالیتی گٹکھا ضبط
ٹرک میں پچاس پلاسٹک کے کیریٹ رکھے تھے اور انکے نیچے گٹکھے کے تھیلے رکھے ہوئے تھے۔ بعدازاں ٹرک کو اورنگ آباد کے چکل تھانہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور 95 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا کے بشمول ایک کروڑ پانچ لاکھ روپئے کا مجموعی سامنا ضبط کرلیا۔
اس معاملہ میں چکل تھانہ پولیس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔