لاک ڈاؤن کے بعد بے روزگاری غریب اور متوسط گھرانے کے افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے، لاکھوں کی تعداد میں نوجوان روزگار سے محروم ہوگئے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جاب میلے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا۔
اس معاملے میں دعا فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے جاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں تین ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔
اس طرح پندرہ سے زائد کمپنیوں کے ذمہ داروں نے ان نوجوانوں کے انٹرویو لیے اور ایک ہزار کے قریب بے روزگار نوجوانوں کا انتخاب کیا۔