ممبئی: شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک بار پھر مہاراشٹر حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔ اس بار انہوں نے نوئیڈا میں ایلوش یادو کی ریو پارٹی میں سانپوں کے ساتھ منشیات کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے کے سانپ کے زہر کے ایک تاجر سے تعلقات ہیں۔ سنجے راوت نے پوچھا کہ کیا ریاست میں منشیات کا کاروبار ایکناتھ-شندے حکومت سے جڑا ہوا ہے؟
رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ریاستی حکومت پر یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلویش یادو کا پرتپاک استقبال کرنے کا بھی الزام لگایا۔ جس پر حال ہی میں نوئیڈا ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے معاملے میں الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ 'اس ملک کا سب سے بڑا ڈرگ مافیا سانپ کا زہر بیچتا ہے جو ریو پارٹیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ وہ (الویش یادو) وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر آئے۔ ان کا استقبال کیا گیا اور بھگوان گنپتی کی آرتی کی گئی۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ 'کیا مہاراشٹر میں منشیات کا کاروبار (ریاستی) حکومت سے جڑا ہوا ہے؟ کیا وزیراعلیٰ کی انٹیلیجنس نہیں ہے کہ آپ کی رہائش گاہ پر کون آتا ہے؟ عوام جاننا چاہتی ہے کیونکہ منشیات کا یہ کیس عوام سے متعلق ہے۔