اردو

urdu

ETV Bharat / state

چاقو کی نوک پر 26 سالہ خاتون کا طلاق اور جنسی استحصال

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں دن بہ دن سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں۔ملزم خالد عمر محمد حنیف (47) سالہ ساکن مالیگاؤں نے اپنی اہلیہ کو چاقو کی نوک پر طلاق دے کر جنسی استحصال کیا۔

چاقو کی نوک پر 26 سالہ خاتون کا طلاق اور جنسی استحصال
چاقو کی نوک پر 26 سالہ خاتون کا طلاق اور جنسی استحصال

By

Published : Dec 24, 2020, 12:34 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی اطلاع کے مطابق قلعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین طلاق اور جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مالیگاؤں کے گلشن مالک (مالیگاؤں) میں رہنے والے 47 سالہ "خالد عمر محمد حنیف" جو پیشے سے درزی (ٹیلر) ہے، انہوں نے آپسی تنازعہ کی وجہ سے چاقو کی نوک پر اپنی اہلیہ کو تین بار طلاق بول کر رشتہ ختم کردیا۔

ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ طلاق دینے کے بعد اپنی اہلیہ کا جنسی استحصال بھی کیا۔ متاثرہ 26 سالہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور پریشان کرتا تھا۔

وہیں خاتون نے قلعہ پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، تاہم پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف دفعہ 376، 2020، 407 377،504،506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

معلوم ہوا کہ ملزم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی اور آگے کی قانونی کارووائی "پی ایس آئی گوپال" کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details