بات سنہ 1976 کی ہے، جب دلیپ کمار کی 11 دسمبر کو یوم ولادت تھی۔ اس موقع پر کئی لوگ اُن کے پاس آتے تھے۔ اُن میں شرما نام کا مصور بھی دلیپ کمار سے ملاقات کے لیے تین دن سے اُن کے گھر کے باہر کھڑے رہنے کے بعد شرما کی ملاقات ان سے ہوئی۔ شرما نے اپنے ہاتھوں میں ایک شیشی دکھائی اور کہا کہ اس میں میرا خون ہے اور اس سے میں نے آپ کی تصویر بنائی ہے۔
دلیپ کمار یہ سن کر غصہ ہوگئے۔ اُنہوں نے کہا کیا سمجھتے ہیں؟ اپنے آپ کو اس طرح سے کون کرتا ہے؟ آپ اس خون سے کسی کی جان بچا سکتے تھے۔ تاج قریشی اُن کے قریبی رہے۔
تاج قریشی نے بتایا کہ غصے میں ہونے کے بعد وہ تھوڑی دیر میں نارمل ہوئے اور شرما سے تصویر لے لی۔ شرما کو ناشتہ کرایا اور کہا کہ آپ بھی دلیپ کمار بن سکتے ہیں بس تھوڑا محنت کی ضرورت ہے۔