دھولیہ سے گزرہے ان مجبور مزدوروں کی مدد کے لیے نوجوانان دھولیہ اور اراکین جمعیتہ علماء ہند شاخ دھولیہ کی جانب سے 20 اپریل 2020 سے دن رات کھانے پینے کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہاں پانی کے اسٹال، چائے بسکٹ کے علاوہ ناشتہ۔ دوپہر اور رات کے کھانے اور پارسل تک کا نظم کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دھولیہ میں جاری امدادی کام میں مصروف معروف سوشل ورکر مختار انصاری سے بات چیت کی۔
مہاجرین کے لیے دن رات ریلیف کام جاری مختار انصاری نے بتایا کہ مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے یہ مزدور اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی جانب نیشل ہائی وے سے ہوتے ہوئے جا رہے ہیں، ان میں بچے عورتیں اور بزرگ حضرات بھی شامل ہیں۔
مختار انصاری نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند کے اراکین روزہ رہ کر بھی ان لوگوں کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔ یہاں پر سائیکل ریپیئرنگ اور موٹر گیراج تک کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہے۔