ممبئی : مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر مذہبی رہنما نے ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے جو بھی حالات ہو ہمیں یعنی عوام کو اب سمجھنا ہوگا کہ دھرم اور ادھرم کے بیچ فرق کیا ہوتا ہے ۔ مذہی رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو ظلم کے لئے اکسایا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے مذہب بدنام ہو رہا ہے۔ جو لوگ اس حالات سے ناراض ہیں وہ ایک ساتھ آئیں اور جو معاشرے میں نفرت کا ماحول بنا رہے ہیں انھیں روکیں ۔ انھیں روکنے کے لئے اور ماحول کو پر امن بنانے کے لئے ہم سب کو ایک ساتھ آنا پڑے گا۔
سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والے ستیا نامداس نے کہا کہ سناتن دھرم رحم درس دیتا ہے خواتین کی عزت احترام کرنا سکھاتا ہے۔ یہاں گائے کو ماتا اور گنگا کو ماں کہتے ہیں۔ ہم کس کو کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں ہمیں یہی بتانا تھا اسی مقصد کے تحت ہم یہاں آئے ہیں۔ Adharm Seminar In Mumbai