اردو

urdu

ETV Bharat / state

' فڑنویس مرکزی فنڈز کو بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ بنے ' - اننت کمار ہیگڈے متنازعہ تبصرے کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں

بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے دعویٰ کیا کہ دیویندر فڑنویس صرف 80 گھنٹوں کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنے ہیں تاکہ 40000 کروڑ روپئے کے مرکزی فنڈز کا غلط استعمال نہ ہوسکیں۔

' فڑنویس مرکزی فنڈز کو بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ بنے تھے'
' فڑنویس مرکزی فنڈز کو بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ بنے تھے'

By

Published : Dec 2, 2019, 2:04 PM IST


کرناٹک کے اتھارا کناڈا حلقے سے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے متنازعہ تبصرے کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب پوچھ رہے ہیں کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کے اکثریت کی کمی کے باوجود مہاراشٹر میں حکومت کیوں بنائی، اس کے بعد انہوں نے وضاحت فراہم کی۔


اننت کمار ہیگڑے نے کہا کہ ' ایک وزیر اعلی کی 40،000 کروڑ روپئے تک رسائی حاصل ہے۔ دیویندر فڑنویس جانتے تھے کہ اگر کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیوسینا کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو وہ ترقیاتی منصوبوں کے غلط استعمال کرے گی۔ چنانچہ فیصلہ ہوا کہ ڈرامہ ہونا چاہئے۔ فڈنویس وزیراعلیٰ بنے اور 15 گھنٹوں میں انہوں نے 40،000 کروڑ روپئے مرکز کو واپس دیئے۔'

واضح رہے کہ اجیت پوار کی سربراہی میں این سی پی کے ایک الگ گروپ کی حمایت کے بعد ہفتے کی صبح فڈنویس نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ حکومت صرف 80 گھنٹوں تک جاری رہی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مہاراشٹر اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی اکثریت ثابت کرنے کے حکم سے ایک دن قبل اجیت پوار اور فڈنویس دونوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے بعد اجیت پوار این سی پی میں دوبارہ شامل ہوگئے۔

نومبر 28 کو شیو سیان کے سربراہ ادھیو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details