مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و موجودہ اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس نے ضلع اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو جم کر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہو چکی ہے۔ فڑنویس اورنگ آباد میں منعقدہ گریجویٹ حلقے انتخابات کی بی جے پی کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و موجودہ اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس فڑنویس نے اورنگ آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ہمیں اکھنڈ بھارت (متحدہ) پر اعتماد ہے اور ایک دن کراچی بھی بھارت کا حصہ ہوگا اس کے علاوہ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جس طرح سے کامیابی حاصل کی ہے اس طرح بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ بنگال کے عوام تبدیلی چاہتی ہیں'۔
دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں برباد گئیں لیکن ریاست کی موجودہ حکومت کسانوں کی مشکلات دور نہیں کر رہی ہیں اور مراٹھواڑہ میں کوئی ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مراٹھواڑہ کی عوام پریشان ہو گئی ہیں۔
سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں جس طرح نریندر مودی کی قیادت میں عوام بی جے پی کو ووٹ دے رہی ہیں اسی طرح یہاں کے لوگ بھی بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔