اردو

urdu

ETV Bharat / state

Deputy CEO of Maharashtra Waqf Board Suspended: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے معطل ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان عہدے سے برطرف - مہاراشٹر کی خبریں

ریاست کے محکمہ اقلیتی بہبود Minority Welfare Department کی جانب سے برطرفی کاحکم نامہ جاری Removal Order Issued کیا گیا ہے۔ فرضی وقف کے این او سی کے ذریعے نو کروڑ روپئے کا بدعنوانی کا معاملہ اجاگر ہوا تھا جس میں فاروق پٹھان کا بھی نام تھا۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے معطل ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان عہدے سے برطرف
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے معطل ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان عہدے سے برطرف

By

Published : Jan 31, 2022, 10:49 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ Maharashtra State Waqf Board کے معطل ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے معطل ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان عہدے سے برطرف

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے معطل ڈپٹی چیف ایگز کیٹیو افسر فاروق پٹھان سے ڈپٹی سی ای او کا عہدہ چھین لیا گیا Farooq Pathan was Removed of the Post of Deputy CEO ہے، اس طرح کا حکم نامہ حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے پر اپّر سکریٹری آرتی پیڑنیکر کے دستخط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CEO of UP Sunni Central Waqf Board:سید شفیق اشرفی یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سی ای او نامزد

واضح رہے فاروق محمد پٹھان سیکشن آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں اور انھیں ریاستی وقف بورڈ کے ڈپٹی سی ای او کا اضافی چارج دیا گیا تھا ، لیکن پونا میں واقع وقف جائیداد کا فرضی این او سی معاملہ اجاگر ہوا تھا۔ فرضی این او سی کے ذریعے نو کروڑ روپئے کی خرد برد کے معاملے میں ڈپٹی سی ای او کا نام بھی سامنے آیا تھا اس معاملے کی جانچ کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود نے فاروق پٹھان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details