مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع موتی باغ ناکہ کے قریب ہر سال موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی گرم ملبوسات کا بازار لگتا ہے۔ یہاں لدھیانہ اور ہریانہ کی فیکٹریوں میں تیار ہونے والے گرم ملبوسات ہول سیل قیمتوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں گرم ملبوسات کی فروخت کرنے والے دکاندار نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کا آبائی وطن ایم پی ضلع منصور ہے۔ وہ ہر سال موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی مالیگاؤں میں دکانیں لگاتے ہیں۔ دو سے تین مہینے شہر میں رہے کر گرم ملبوسات فروخت کرکے اپنے آبائی وطن واپس لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بازار مالیگاؤں میں مسلسل 6 برسوں سے Demand for Warm Clothes on the Riseلگایا جارہا ہے۔
Demand for Warm Clothes on the Rise موسم سرما کی آمد، گرم ملبوسات کی فروخت میں اضافہ - مہاراشٹر اردو نیوز
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ گرم کپڑوں، سویٹر اور دیگر گرم ملبوسات خریدنے کے لیے دکانوں کا رخ کرنے لگتے ہیں۔ Demand for Warm Clothes on the Rise
انہوں نے مزید کہا کہ اس بازار کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر قسم کے گرم ملبوسات ہول سیل قیمتوں میں دستیاب ہے۔ جس میں ہاتھ سے بنے ہوئے سویٹر، مشین پر بنانے ہوئے سویٹر کے علاوہ جیکیٹ، گرم کمبل اور بہت ساری قسم کے گرم ملبوسات ایک ہی جگہ بآسانی مل جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مہنگائی میں اضافہ کے سبب گرم ملبوسات کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔ لیکن اس ہول سیل بازار میں اس کا کچھ خاص اثر رونما نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ اس بازار میں سویٹر کی قیمت 250 سے 600 تک کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے گرم کپڑوں کے بازار کے سبب ان کا کاروبار متاثر ہوتا ہے لیکن اس بازار میں پرانے کپڑوں کی قیمت میں نئے اور عمدہ ملبوسات دستیاب ہوجاتے ہیں۔ Demand for Warm Clothes on the Rise
یہ بھی پڑھیں : Malegaon Corporation Building مالیگاؤں کارپوریشن کی عمارت بدعنوانیوں کا شکار