اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand for Reduction of Vaccination Period: ویکسینیشن کی مدت میں کمی کا مطالبہ

بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے عازمین حج کے ساتھ ساتھ ملازمت اور نوکری سمیت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جانے والوں کے لئے ویکسینیشن کی میعاد میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Feb 17, 2022, 8:37 PM IST

ویکسینیشن کی مدت میں کمی کا مطالبہ
ویکسینیشن کی مدت میں کمی کا مطالبہ

ممبئی: عازمین حج کو سفر حج سے قبل کورونا سے تحفظ کے ویکسینیشن کو لازمی قرار Corona vaccination is essential دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ممبئی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے عازمین حج، ملازمت اور نوکری سمیت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جانے والوں کے لئے ویکسینیشن کی میعاد میں کمی کرنے کا مطالبہ Demand for Reduction of Vaccination period کیا ہے۔

ویڈیو

اس مطالبے کے بعد وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مثبت اقدامات اٹھاتے ہوئے مرکزی وزارت صحت سے سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ رئیس شیخ کا مطالبہ جائز ہے اس لئے جلد از جلد حجاج کرام کے ساتھ ساتھ ملازمت اور نوکری سمیت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جانے والوں کولئے یہ سہولت فراہم کی جائے۔

اس مطالبے پر ریاستی وزیر صحت نے مزید کارروائی کے لئے مرکزی وزارت صحت سے سفارش کی ہے انہوں نے بتایا کہ سفر حج مسلمانوں کے لئے مقدس زیارت ہے اس لئے انہیں ٹیکہ لگانا لازمی ہے تو اس کی مدت میں کمی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

رئیس شیخ نے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے مطالبہ پر وزیر صحت نے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے یہ خوش آئند ہے ہمیں امید ہے کہ مرکز سے بھی اس کا مثبت اقدام ہوگا اور جلد ہی اس سے متعلق حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کووی شیلڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لینے کے بعد دوسرے ٹیکہ کے لئے 84 دنوں کا وقفہ ہوتا ہے اس وقفہ کو رئیس خان نے 28 دن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حجاج کرام کو اس سے سہولت میسر ہو اور کورونا کے بعد سفر حج پر روانگی میں دشواری پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details