اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن روڈ پر ایودھیانگری میدان میں مہارانا پرتاپ سنگھ مہا سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی دفاع وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کی وجہ سے ضلع کا نام اورنگ آباد سے چھتر پتی سنبھاجی نگر ممکن ہوا ہے۔ مہاراشٹر کی موجودہ حکومت توقع کے مطابق کام کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع نے پڑوسی ملک پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کی مدد سے بھارت کو توڑنا چاہتا ہے لیکن اس کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں کیونکہ بھارت ایک مضبوط ملک ہے۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان میں گھس کر اس حملے کا جواب دیا تھا۔
Rajnath Singh آج جب بھارت بولتا ہے تو پوری دنیا کان کھول کر سنتی ہے، راج ناتھ سنگھ - مہارانا پرتاپ سنگھ مہا سمیلن کو خطاب
اورنگ آباد ضلع کے ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع ایودھیانگری میدان میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی طاقت اور مقبولیت کو آج پوری دنیا نے تسلیم کرلیا ہے۔ آج بھارت بولتا ہے تو پوری دنیا دھیان سے سنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Lok Sabha Election 2024 یوپی بلدیاتی انتخابات کے تنائج کا لوک سبھا انتخابات پر کتنا اثر ہوگا؟
انہوں نے بتایا کہ جب پڑوسی ملک نے پلوامہ میں حملہ کیا تھا اس وقت وزیراعظم مودی نے ڈنکے کی چوٹ پر خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہمارے وزیراعظم کا سینہ 56 انچ ہے۔پڑوسی ملک کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔آج وہ خود اپنی بقہ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 2014 سے پہلے بھارت کی باتوں کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لی جاتی تھی اور نہ ہی سنی جاتی تھی۔2014 میں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے ساتھ پوری دنیا بھارت کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی۔اب پوری دنیا نا صرف باتیں سنتی ہے بلکہ بھارت کے مسائل پر بھی سنجیدگی سے غور کرتی ہے۔