اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

مہاراشٹر میں اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیسز میں کمی درج کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 1,34,137 ہو گئی ہے جو اتوار کے روز 1,40,486 تھی۔

Decrease in active cases of corona in Maharashtra
مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

By

Published : Oct 27, 2020, 4:58 AM IST

ملک میں کورونا وائرس وبا سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں پیر کے روز پھر سے کمی درج کی گئی اور فعال کیسز کم ہو کر تقریباً 1.34 فیصد ہو گئے۔

ریاست میں اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیسز میں کمی درج کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 1,34,137 ہو گئی ہے جو اتوار کے روز 1,40,486 تھی۔

ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,645 کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,48,665 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں مزید 9,905 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 43,348 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 89.20 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 2.63 فیصد ہے۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس اور اس سے ہوئی اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details