داؤد ابراہیم کی واقعی موت ہوچکی ہے یا پھروہ زندہ ہے؟ مرکزی حکومت یہ ایک بار ہی طے کر کے ملک کی عوام کو بتائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔
سچن ساونت نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد داؤد ابراہیم کو پاکستان کے کراچی میں ایک آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اس کے بعد اس کی موت ہونے کی خبریں بھارت میں پرنٹ والکٹرانک میڈیا میں آنے لگیں۔ اس بارے میں حقیقت کیا ہے؟ مرکزی حکومت کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔
ساونت نے کہا کہ داؤد ابراہیم بھارت کا دشمن ہے اور وہ بھارت کے لئے انتہائی مطلوب ہے۔ لیکن 2014 کے بعد سے داؤدابراہیم کی موت کی خبریں وقتاً فوقتاً پھیلائی جاتی رہی ہیں اور اب تک چھ بار مرکر زندہ ہوچکا ہے۔