اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید ہیمنت کرکرے کی زندگی پر مبنی کتاب منظرعام پر

آج 26/11 سانحہ کی گیارہویں برسی ہے اور آج ہی کے دن 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے میں ہیمنت کرکرے شہید ہوئے تھے۔

شہید ہیمنت کرکرے کی زندگی پر مبنی کتاب منظر عام
شہید ہیمنت کرکرے کی زندگی پر مبنی کتاب منظر عام

By

Published : Nov 26, 2019, 8:39 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہیمنت کرکرے کی بیٹی جوئی کرکرے نے ان کی گیارہویں برسی پر ان کی زندگی پر مبنی ایک کتاب شائع کی ہے۔

بیٹی جوئی کرکرے سے خصوصی بات چیت

بتا دیں کہ ہیمنت کرکرے کو پاکستانی دہشت گردوں کے ذریعے 26 نومبر 2008 کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔
گیارہ برس مکمل ہونے پر ان کی بیٹی نے اپنے والد سے جڑی کئی اہم باتیں اس کتاب میں لکھی ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ کرکرے کی زندگی اور محکمہ پولیس میں ان کی کارکردگی کو صرف ایک کتاب میں نہیں سمایا جا سکتا۔ پھر بھی ان کی بیٹی جوئی کرکرے نے یہ کوشش کی ہے کہ ان کی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے جس سے عوام ناآشنا ہے۔
شہید ہیمنت کرکرے کی بیٹی جوئی کرکرے سے ممبئی کے ہمارے نمائندے شاہد انصاری نے اس کتاب سے متعلق خاص بات چیت کی اور سادھوی پرگیہ کو لے کر ان سے سوال کرنے پر جوئی کرکرے نے کسی بھی طرح کی بات چیت نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details