ری پبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے رہنما رام داس اٹھاولے، جو مضافاتی شہر باندرہ کے 'سنویدھان' بنگلے میں رہتے ہیں۔ وہ بھی اپنا وقت اپنے نو عمر بیٹے کے ساتھ پڑھنے اور کھیلنے کے لیے صرف کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میرے روز مرہ کے معمول میں آدھے گھنٹے کے لیے پیدل چلنا، سائیکل چلانا اور دھیان دینا شامل ہے۔ میں روزانہ کی نیوز بریفنگ سے بھی محروم نہیں رہتا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بیٹے جیت کے ساتھ بھی باقاعدگی سے کھیلتا ہوں۔ طویل عرصے کے بعد میں اس کے لیے وقت تلاش کر سکتا تھا۔